اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کوکاروباری ہفتہ کے اختتام پرتیزی کارحجان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 1646.81پوائنٹس کے اضافہ کے بعد170511.85پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر 569کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا۔248کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،210کی قیمتوں میں کمی اور 111کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مارکیٹ میں687.46ملین حصص کالین دین ہواجس کی مالیت 33.70ارب روپے تھی۔کے ایس ای30انڈیکس 592.11پوائنٹس کے اضافہ کے …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پرتیزی کارحجان

مزید خبریں
اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کوکاروباری ہفتہ کے اختتام پرتیزی کارحجان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 1646.81پوائنٹس کے اضافہ کے بعد170511.85پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر 569کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا۔248کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،210کی قیمتوں میں کمی اور 111کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
مارکیٹ میں687.46ملین حصص کالین دین ہواجس کی مالیت 33.70ارب روپے تھی۔کے ایس ای30انڈیکس 592.11پوائنٹس کے اضافہ کے بعد50839.22پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی30انڈیکس 3852.07 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد243245.60پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 10.53ارب روپے کے سودے طے پائے۔
سینرجیکوپاکستان کے 104274125حصص،پاکستان ریفائنری لمیٹڈکے 66012255حصص اور میڈیا ٹائمرلمیٹڈکے 35452662حصص کالین دین ہوا۔ فرسٹ پنجاب مضاربہ،برشین ایل پی جی اورسندھ آباد گار شوگرملزلمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہی۔








