پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سی ایم ایس موبائل ایپ کا جدید ورژن متعارف کرا دیا ہے۔ یہ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں صارفین کے لئے دستیاب ہے
پی ٹی اے نے سی ایم ایس موبائل ایپ کا جدید ورژن متعارف کرا دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سی ایم ایس موبائل ایپ کا جدید ورژن متعارف کرا دیا ہے۔ یہ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں صارفین کے لئے دستیاب ہے، اس ایپ کے ذریعے صارفین ٹیلی کام سے متعلق اپنی شکایات باآسانی درج کرانے کے ساتھ ساتھ اس پر ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ رہ سکیں گے۔
جمعہ کو پی ٹی اے سے جاری بیان کے مطابق ایپ کے جدید ورژن میں او ٹی پی پر مبنی ملٹی فیکٹر تصدیق، شکایات کی مؤثر جانچ پڑتال، ضروری دستاویزات اپ لوڈ کرنے کی سہولت اور بہتر سیشن مینجمنٹ سمیت متعدد نئے فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔ مزید برآں موبائل نمبرز سے منسلک مشتبہ فراڈ کی سرگرمیوں کی اطلاع کے لئے ایک نیا ماڈیول بھی اس میں شامل گیا ہے۔








