اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):لاہور میں تین عالمی ایونٹس فوڈ ایشیا ، انٹرنیشنل انڈسٹری ایکسپو اور بیوٹی ایشیا کا شاندار انعقاد ایکسپو سینٹر ، لاہور میں 12 سے 14 ستمبر کے دوران ہو گا۔ ایونٹس کا انعقاد ای کامرس گیٹ وے، ایس آئی ایف سی کی سٹریٹجک شراکت داری سے کر رہے ہیں۔عالمی و مقامی کاروباری نمائندے تینوں ایونٹس میں تجارت، سرمایہ کاری اور شراکت داری کے مواقع تلاش کریں …
فوڈ ایشیا، انٹرنیشنل انڈسٹری ایکسپو اور بیوٹی ایشیا ایکسپو سینٹر، لاہور میں 12 تا 14 ستمبر منعقد ہوں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):لاہور میں تین عالمی ایونٹس فوڈ ایشیا ، انٹرنیشنل انڈسٹری ایکسپو اور بیوٹی ایشیا کا شاندار انعقاد ایکسپو سینٹر ، لاہور میں 12 سے 14 ستمبر کے دوران ہو گا۔ ایونٹس کا انعقاد ای کامرس گیٹ وے، ایس آئی ایف سی کی سٹریٹجک شراکت داری سے کر رہے ہیں۔عالمی و مقامی کاروباری نمائندے تینوں ایونٹس میں تجارت، سرمایہ کاری اور شراکت داری کے مواقع تلاش کریں گے۔ایونٹس میں50 ہزار سے زائد افراد کی شرکت اور 150 ملین ڈالر سے زائد کاروباری سرگرمی متوقع ہے۔
انٹرنیشنل انڈسٹری نمائش میں جدید مشینری، خام مال، آٹومیشن، پیکیجنگ ٹیکنالوجی اور ری سائیکلنگ سلوشنز نمائش کا حصہ ہوں گے ۔ 13ویں بیوٹی ایشیا کاسمیٹکس، سکن کیئر، ڈرماٹولوجی، ایستھیٹکس، ویلنس اور بیوٹی ٹیکنالوجی کے شعبوں کو خصوصی طور پر اجاگر کیا جائے گا۔ 20ویں فوڈ ایشیا نمائش میں عالمی کمپنیاں فوڈ اجزا، جدید مشینری، پیکیجنگ، فوڈ ٹیکنالوجی اور تیار مصنوعات متعارف کرائیں گی۔عالمی ایونٹس پاکستانی صنعت کے لیے تجارت، سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔








