برآمدات بڑھانے کیلئے حکومت نے98 ارب روپے مختص کر دیئے، اب مثبت نتائج دینا برآمد کنندگان کی ذمہ داری ہے، سیف الرحمان
برآمدات بڑھانے کیلئے حکومت نے98 ارب روپے مختص کر دیئے، اب مثبت نتائج دینا برآمد کنندگان کی ذمہ داری ہے، سیف الرحمان

مزید خبریں
لاہور۔13ستمبر (اے پی پی):وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے برآمدات کے فروغ، صنعتی استعداد میں اضافے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے98 ارب روپے مختص کیے ہیں، اب برآمد کنندگان کو حکومتی مراعات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عملی نتائج دینا ہوں گے۔
اتوار کو یہاں برآمد کنندگان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالی معاونت حکومت کے برآمدات پر مبنی مسابقتی معیشت کے عزم کا اظہار ہے۔ برآمد کنندگان پیداواری صلاحیت، معیار اور مسابقت بہتر بنانے کے ساتھ نئی مصنوعات اور عالمی منڈیوں پر توجہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ صنعتی سرگرمیوں، روزگار اور زرمبادلہ میں اضافے کا باعث بنے گا، جبکہ مسلسل برآمدی ترقی پاکستان کے بیرونی کھاتے کو مستحکم کرنے اور معاشی انحصار کم کرنے کا پائیدار راستہ ہے۔








