قالین اور پارچہ جات کی برآمدات میں جولائی کے دوران 2.17 فیصد کمی ہوئی، پی بی ایس

قالین اور پارچہ جات کی برآمدات میں جولائی 2026 کے دوران 2.17 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):قالین اور پارچہ جات کی برآمدات میں جولائی 2026 کے دوران 2.17 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 4.5 ملین ڈالر تک کم ہوگئی جبکہ جولائی 2025 میں قالینوں اور پارچہ جات کی برآمدات سے 4.6 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح جولائی 2025 کے مقابلہ میں جولائی 2026 کے دوران قالینوں اور پارچہ جات کی قومی برآمدات میں 0.1 ملین ڈالر یعنی 2 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔