ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ہوا،رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ، جولائی اور اگست کے دوران ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے 123 یونٹس فروخت ہوئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران فروخت ہونے والے 65 یونٹس کے مقابلے میں 89 فیصد زیادہ ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق صرف اگست کے دوران ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے 75 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ جولائی میں یہ تعداد 48 یونٹس تھی، یوں ماہانہ بنیاد پر فروخت میں 56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے تاہم فروخت کے بڑھتے ہوئے اعدادوشمار سے ظاہر ہورہاہے کہ صارفین کی ایک تعداد روایتی گاڑیوں کے متبادل کے طور پر برقی گاڑیوں کی طرف راغب ہورہی ہے ۔ ایندھن کی بلند قیمتوں، گاڑیوں کے کم آپریٹنگ اخراجات، ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور جدید ٹیکنالوجی نے الیکٹرک گاڑیوں کی طرف صارفین کی توجہ بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ۔








