شعبہ پلانٹ پروٹیکشن آری فیصل آباد کے ماہرین نے کاشتکاروں کو کلونجی کی کاشت 20 ستمبر سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے
کاشتکاروں کو کلونجی کی کاشت 20 ستمبر سے شروع کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 15 ستمبر (اے پی پی):شعبہ پلانٹ پروٹیکشن آری فیصل آباد کے ماہرین نے کاشتکاروں کو کلونجی کی کاشت 20 ستمبر سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کلونجی کی کاشت کا عمل 20 ستمبر سے شروع کرکے 20 اکتوبر تک مکمل کیا جاسکتا ہے۔ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن حافظ محمد حسیب نے کلونجی کو ایک اہم اور قیمتی مصالحہ دار فصل قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اس کے پودے 2 فٹ تک بلندی اختیار کرتے ہیں۔ کلونجی کے بیج عام طور پر آم کا اچار تیار کرنے میں استعمال ہوتے ہیں، جبکہ مختلف اقسام کے لذیذ کھانوں میں بھی ان کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق کلونجی کے بیج ہاضمے، معدے کی درستگی اور نزلہ و زکام کے لیے بھی انتہائی مفید ہیں۔انہوں نے کاشتکاروں کو آگاہ کیا کہ کلونجی کی بہتر کاشت کے لیے زرخیز اور ہلکی میرا زمین موزوں رہتی ہے، بشرطیکہ وہاں پانی کی وافر دستیابی ہو تاہم سیم زدہ اور کلراٹھی زمینیں کلونجی کی کاشت کے لیے موزوں نہیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کلونجی کی کاشت کھیلیوں پر یا بذریعہ چھٹہ دونوں طریقوں سے کی جاسکتی ہے۔ کاشت کے طریقہ کار سے قطع نظر فی ایکڑ اڑھائی سے 3 کلوگرام بیج استعمال کرنا ضروری ہے








