بھارتی سٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری17سال کی کم ترین سطح پرپہنچ گئی

بھارتی سٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری17سال کی کم ترین سطح پرپہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق مودی کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سےغیرملکی سرمایہ کاروں کا بھارتی سٹاک مارکیٹ پراعتماد ختم ہوگیا

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):بھارتی سٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری17سال کی کم ترین سطح پرپہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق مودی کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سےغیرملکی سرمایہ کاروں کا بھارتی سٹاک مارکیٹ پراعتماد ختم ہوگیا۔ عالمی جریدےبلوم برگ کے مطابق بھارتی شیئرزمیں عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی ختم ہو گئی

متعدد کمپنوں نے اپنی سرمایہ کاری صفرکردی۔عالمی کمپنیاں مصنوعی ذہانت کے مواقع کی کمی اور کم منافع کے باعث بھارتی مارکیٹ سےسرمایہ تیزی سے نکال رہی ہیں، عدم دلچسپی کےباعث بھارتی سٹاک ایکس چینج میں غیر ملکی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح پرآ گئی ہے، بینک آف امریکا کے حالیہ سروے کے مطابق بھارت اب ایشیا میں سب سے کم پسندیدہ مارکیٹ بن چکا ہے، بھارتی معیشت کی پستی اور سٹاک مارکیٹ کی بدحالی نے معاشی خوشحالی کا شور مچانے والی مودی سرکار کے جھوٹے دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے۔