کاشتکار اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے مولی کی کاشت اکتوبر تک مکمل کرلیں، محکمہ زراعت سمبڑیال

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال نے کہا ہے کہ کاشتکار اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے مولی کی کاشت اکتوبر تک مکمل کرلیں۔

سیالکوٹ۔ 16 ستمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال نے کہا ہے کہ کاشتکار اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے مولی کی کاشت اکتوبر تک مکمل کرلیں۔

اسسٹنٹ ڈائریٹرمحکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹرافتخار حسین بھٹی نے بدھ کو کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ مولی ایک منافع بخش سبزی ہے جسے ہر گھر میں سلاد اور سالن کے طور پر کھایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولی کی کاشت کیلئے اس کے بیج بذریعہ کیرا کاشت کریں اور 3.4 فی ایکڑ بیج استعمال کریں۔انہوں نے ہدایت کی 40 دن میں تیار ہو جانے والے مولی منو ،گرین یک، لال پری اور آل سیزن کے بیج کاشت کریں۔انہوں نے بتایا کہ مولی کی فصل کاشت کرنے کیلئے ضروری ہے کہ بیج حکومت پنجاب محکمہ زراعت کی بتائی ہوئی مقدار 75 سینٹی میٹر کی کھیلیوں کے دونوں کناروں پر کاشت کیا جائے ،9 کلو گرام،فاسفورس، 23 کلو گرام اور پوٹاش25 کلوگرام فی ایکڑ ڈالی جائے۔