بین الاقوامی منڈیوں میں بدھ کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی جبکہ سونا اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان رہا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ، سونا اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی منڈیوں میں بدھ کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی جبکہ سونا اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان رہا۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ(ڈبلیو ٹی آئی)کے سودے 1.69 ڈالر کی کمی کے بعد 104.14 ڈالر فی بیرل اور برینٹ کروڈ کے تحت خام تیل کے سودے 1.16 ڈالر کی کمی کے بعد 107.59 ڈالر فی بیرل میں طے پائے ۔ سپاٹ گولڈ کی قیمت میں 410.61 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 4333.76 ڈالر جبکہ چاندی کی قیمت 1.27 ڈالر کے اضافے کے بعد 65.13 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ مکئی کی قیمت میں 1.25 ڈالر کا اضافہ ہوا اور فی بشل مکئی کی قیمت 537 ڈالر ہوگئی۔ گندم کی قیمت میں 3.75 ڈالر فی بشل کا اضافہ ہوا جس کے بعد گندم کی قیمت 732.25 ڈالر ہو گئی۔ کاٹن کی قیمت میں 0.15 فیصد اضافہ جبکہ مویشیوں کی قیمت میں 1.80 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔








