اوپن اے آئی کا نئی سرمایہ کاری کے مرحلے میں 1.2 ٹریلین ڈالر مالیت کا ہدف

اوپن اے آئی نے ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او)سے قبل نئی سرمایہ کاری کے لیے بڑے سرمایہ کاروں سے بات چیت شروع کر دی ہے جس کے نتیجے میں کمپنی کی مالیت 1.2 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

واشنگٹن ۔16ستمبر (اے پی پی):اوپن اے آئی نے ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او)سے قبل نئی سرمایہ کاری کے لیے بڑے سرمایہ کاروں سے بات چیت شروع کر دی ہے جس کے نتیجے میں کمپنی کی مالیت 1.2 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق کمپنی نے مارچ میں 122 بلین ڈالر کی کمٹڈ سرمایہ کاری کے ساتھ فنڈنگ کا ایک مرحلہ مکمل کیا تھا جس کے بعد اس کی مالیت 852 ارب ڈالر ہوگئی تھی۔اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سیم آلٹ مین نے اس سے قبل کہا تھا کہ کمپنی 2026 میں سٹاک مارکیٹ میں نہیں جائے گی جس کی وجہ انہوں نے مصنوعی ذہانت سے متعلق حفاظتی خدشات کو قرار دیا تھا۔اوپن اے آئی اور اس کی حریف کمپنی اینتھروپک مصنوعی ذہانت کے لیے زیادہ موثر ضوابط کا مطالبہ کر رہی ہیں تاکہ سکیورٹی اور ٹیکنالوجی کے غلط استعمال سے متعلق خدشات کے پیش نظر اسے محفوظ انداز میں تیار کیا جا سکے۔

مزید خبریں