وزیرآباد ،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے تعاون سے سیمینار کا انعقاد

وزیرآباد ،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے تعاون سے سیمینار کا انعقاد

وزیرآباد۔ 16 ستمبر (اے پی پی):وزیرآباد چیمبر آف کامرس اس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر میاں صبیح الرحمن کی پیسٹ وارننگ گوجرانوالہ کی جانب سے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے تعاون سے منعقدہ چاول کی فصل میں افلا ٹو کسن اور ایم آر ایل (زیادہ سے زیادہ قابلِ قبول باقیات) کے انتظام و تدارک کے حوالے سے ایک بڑے آگاہی سیمینار میں شرکت کی۔ جس کی صدارت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل زراعت رائس زون ہارون غنی نے کی جبکہ طلفور الحسن ڈائریکٹر زراعت پی پی گوجرانوالہ ڈویژن، غلام غوث ڈائریکٹر زراعت پی پی ضلع گوجرانوالہ اور سمیع اللہ ڈوگر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پی پی تحصیل گوجرانوالہ کے علاؤہ چوہدری عامر اطہر نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل رائس زون ہارون غنی نے چاول کی فصل میں زرعی ادویات کے باقیات کے تدارک کے لیے محکمہ پیسٹ وارننگ کے ایکشن پلان کے حوالے سے جامع لیکچر دیا۔ڈائریکٹر زراعت پی پی گوجرانوالہ ڈویژن، طلفور الحسن نے چاول کی فصل میں مربوط کیڑوں کے تدارک (IPM) کے طریقہ کار کے بارے میں لیکچر دیا۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان سے ڈاکٹر مبارک نے چاول میں نمی کی وجہ سے پیدا ہونے والی پھپھوندی سے پیدا ہونے والی افلاٹاکسن اور زرعی زہروں کی باقیات کی حد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔دیگر مقررین میں ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن گوجرانوالہ ڈاکٹر شکیل احمد نے حکومت پنجاب کی طرف سے کسانوں کے لیے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیل سے شرکاہ کو آگاہ کیا

، رائس ایکسپورٹ ایسوسی ایشن پاکستان سے شیخ محمد عمران، اٹلس فوڈز سے سمیع اللہ نعیم، گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے نائب صدر چوہدری محمد یوسف، سینئر نائب صدر وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پرا ئم رائس مل گکھڑ سے صبیع الرحمٰن شامل تھے۔ آخر میں ہارون غنی نے کامیاب سیمینار کے انعقاد پر پیسٹ وارننگ گوجرانوالہ کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔