اسلام آباد ۔ 8 جون(اے پی پی) وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان انسداد پولیو ویکسین کی خریداری کے سلسلہ میں حکومت جاپان کے مالی تعاون کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ بدھ کو یہاں جاپان کے سفیر تاکاشی کورے کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ملک میں پولیو کے خاتمہ کے …
حکومت انسداد پولیو ویکسین کی خریداری کے سلسلہ میں حکومت جاپان کے مالی تعاون کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، سینیٹر عائشہ رضا فاروق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جون(اے پی پی) وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان انسداد پولیو ویکسین کی خریداری کے سلسلہ میں حکومت جاپان کے مالی تعاون کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ بدھ کو یہاں جاپان کے سفیر تاکاشی کورے کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ملک میں پولیو کے خاتمہ کے پروگرام کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ تاکاشی کورے کو پولیو کولڈ چین مینجمنٹ اور انسداد پولیو ویکسین کے تحفظ کے سلسلہ میں کولڈ سٹوریج کی سہولت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔








