خام روئی کی قومی درآمدات میں جولائی کے دوران 30 فیصد اضافہ ہوا ،شماریات بیورو

خام روئی کی قومی درآمدات میں جولائی 2026 کے دوران 30 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):خام روئی کی قومی درآمدات میں جولائی 2026 کے دوران 30 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 186 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جولائی 2025 میں خام روئی کی درآمدات 143 ملین ڈالر رہی تھی۔ اس طرح جولائی 2025 کے مقابلہ میں جولائی 2026 کے دوران خام روئی کی قومی درآمدات میں 43 ملین ڈالر یعنی 30.06 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید خبریں