تھل لمیٹڈ کے سالانہ منافع میں 39.5 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
تھل لمیٹڈ کے سالانہ منافع میں 39.5 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):تھل لمیٹڈ کے سالانہ منافع میں 39.5 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے سال میں تھل لمیٹڈ کو 11.3 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا ہے جبکہ جولائی تا جون 25 ۔ 2024 کے عرصہ میں کمپنی کو 8.1 ارب روپے منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح مالی سال 25 ۔ 2024 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 26 ۔ 2025 کے دوران تھل لمیٹڈ کے منافع میں 3.2 ارب روپے یعنی 39.5 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔








