کاشتکار سویابین کی کاشت بروقت مکمل کرلیں اور میرا زمین کا انتخاب کریں، محکمہ زراعت ڈسکہ

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت ڈسکہ محمد یوسف نے کہا ہے کہ کاشتکار سویابین کی کاشت بروقت مکمل کرلیں اور میرا زمین کا انتخاب کریں۔

سیالکوٹ ۔ 17 ستمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت ڈسکہ محمد یوسف نے کہا ہے کہ کاشتکار سویابین کی کاشت بروقت مکمل کرلیں اور میرا زمین کا انتخاب کریں۔

جمعرات کو انہوں نے کہا کہ کاشت مقررہ مدت تک مکمل کرنے سے فصل کی بڑھوتری کا عمل احسن طریقے سے جاری رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سویا بین کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے میرا زمین کا انتخاب ضروری ہے ، سویا بین کی منظور شدہ اقسام ولیمز 82، این اے آر سی ون، این اے آر سی ٹو، فیصل سویابین وغیرہ سے اچھی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ میر ا زمین کیلئے ضروری ہے کہ اس میں پانی کا اچھا نکاس موجودہو تاکہ فصل کو نقصان پہنچنے سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ زمین کی تیاری کیلئے کھیت میں دو سے تین بار ہل چلانے کے علاوہ اسے سہاگہ دیا جائے ، فصل کی کاشت صبح یا شام کے اوقات میں اس وقت کی جائے جب زمین تر وتر حالت میں موجود ہو۔ انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی، معلومات یا مشاورت کیلئے زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جا سکتاہے۔

مزید خبریں