پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 1021.39 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 169043.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 571 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔ ان میں سے 296 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 152 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 123 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1021 پوائنٹس کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 1021.39 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 169043.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 571 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔ ان میں سے 296 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 152 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 123 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔
کے ایس ای 30 انڈیکس 306.30 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 50297 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیات پر مبنی کے ایم آئی30 انڈیکس 1662.76 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 240,616 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 386.36 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 20.091 ارب روپے رہی جبکہ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 5.594 ارب روپے کے سودے طے پائے۔نمایاں کاروباری سرگرمی رکھنے والی کمپنیوں میں میڈیا ٹائمز لمیٹڈ کے 42.15 ملین حصص، سینرجیکو پاکستان کے 25.96 ملین حصص اور نیا ناظم آباد ریت اپارٹمنٹس لمیٹڈ کے 25.15 ملین حصص کا لین دین ہوا۔








