پاکستان نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت حاصل کرنے کیلئے کوششیں تیزکردیں

پاکستان نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت حاصل کرنے کیلئے کوششیں تیزکردیں مشیرخارجہ سرتاج عزیز کے رو س ،نیوزی لینڈ اور جمہوریہ کوریا کے وزائے خارجہ سے فون پررابطے اسلام آباد ۔ 8 جون(اے پی پی)پاکستان نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کیلئے رکن ملکوں کی حمایت حاصل کرنے کی غرض سے کوششیں تیزکردیں،اس سلسلے میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے بدھ کو رو س کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف،نیوزی لینڈ کے …

پاکستان نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت حاصل کرنے کیلئے کوششیں تیزکردیں
مشیرخارجہ سرتاج عزیز کے رو س ،نیوزی لینڈ اور جمہوریہ کوریا کے وزائے خارجہ سے فون پررابطے
اسلام آباد ۔ 8 جون(اے پی پی)پاکستان نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کیلئے رکن ملکوں کی حمایت حاصل کرنے کی غرض سے کوششیں تیزکردیں،اس سلسلے میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے بدھ کو رو س کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف،نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ مورے میک کلے اور جمہوریہ کوریا کے وزیر خارجہ یون بیونگ سی سے فون پررابطے کئے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے این ایس جی کی رکنیت کیلئے رکن ملکوں کی حمایت حاصل کرنے کی غرض سے سفارتی کوششیں تیز کردین۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بدھ کو روس ،نیوزی لینڈ اور جمہوریہ کوریا کے وزراءخارجہ کو ٹیلی فون کیا اور کہاکہ پاکستان نیوکلیئرسپلائرز گروپ کی رکنیت کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔مشیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ رکن ممالک غیر امتیازی معیار کو اپناتے ہوئے نان این پی ٹی ریاستوں کو این ایس جی رکنیت دینے کی حمایت کرینگے۔

Leave a Reply