زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں 3.061 ارب ڈالر کے اضافہ کے بعد 26.791 ارب ڈالر ہوگئے ۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 11 ستمبر 2026ء کوزرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 26.791 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 3.061 ارب ڈالر اضافہ کے بعد 26.791 ارب ڈالر ہوگئے
اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں 3.061 ارب ڈالر کے اضافہ کے بعد 26.791 ارب ڈالر ہوگئے ۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 11 ستمبر 2026ء کوزرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 26.791 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر کے مجموعی ذخائر کا حجم 21.389 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.402 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔11 ستمبر 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 3.061 ارب ڈالر کے اضافے سے 21.389 ارب ڈالر ہو گئے۔ سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں یہ اضافہ پاکستان یورو بانڈ کی وصولیوں کے باعث ہوا۔









