اوگرا کا جمعہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری

اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت کل (جمعہ) کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 424 روپے 92 پیسے ہو گئی ہے۔

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت کل (جمعہ) کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 424 روپے 92 پیسے ہو گئی ہے۔

اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 43 پیسے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 390 روپے 79 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں، عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔