گھروں کی تعمیر کے لیے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں اگست کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
گھروں کی تعمیر کے لیے بینک قرضوں کے اجرا میں اگست کے دوران نمایاں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):گھروں کی تعمیر کے لیے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں اگست کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اگست 2026 میں گھروں کی تعمیر کے لیے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 316 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، جو جولائی کے مقابلے میں 10.4 فیصد زیادہ ہے۔ جولائی 2026 میں گھروں کی تعمیر کے لیے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 286 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں رواں سال اگست کے دوران گھروں کی تعمیر کے لیے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں سالانہ بنیادوں پر 49.5 فیصدکا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ سال اگست میں گھروں کی تعمیر کے لیے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 211 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا، جو رواں سال اگست میں بڑھ کر 316 ارب روپے ہو گیا۔








