اسلام آباد ۔ 8 جون(اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت بدھ کو کمپنیز بل 2016ءکے ڈرافٹ کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ظفر الحق حجازی نے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ کمیشن بل کو زیادہ سے زیادہ جامع بنانے کیلئے مشاورت کر رہا ہے تاکہ کارپوریٹ گورننس کے تمام شعبوں کو کور کیا جا …
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمپنیز بل 2016ءکے ڈرافٹ کا جائزہ اجلاس لینے کیلئے اجلاس‘ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے چیئرمین ظفر حجازی نے بریفنگ دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جون(اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت بدھ کو کمپنیز بل 2016ءکے ڈرافٹ کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ظفر الحق حجازی نے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ کمیشن بل کو زیادہ سے زیادہ جامع بنانے کیلئے مشاورت کر رہا ہے تاکہ کارپوریٹ گورننس کے تمام شعبوں کو کور کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی میں تمام شراکت داروں کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی ہے اور نئے بل کے حوالہ سے مختلف شہروں میں سیمینارز بھی منعقد کرائے ہیں تاکہ مختلف شعبوں سے سفارشات حاصل کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران موصول ہونے والی تجاویز اور سفارشات کا تجزیہ کیا جا رہا ہے اور ایسی تجاویز/سفارشات جو اس بل کے حوالہ سے مناسب ہوئیں ان کو اس میں شامل کیا جائے گا۔








