آئی جی پنجاب عبدالکریم نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
آئی جی پنجاب کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کا حکم

مزید خبریں
لاہور۔18ستمبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب عبدالکریم نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور حساس مقامات کی سکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے، جبکہ مساجد، امام بارگاہوں اور شاہراہوں پر پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈی پی اوز سمیت سینئر پولیس افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے اور خود جا کر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسران نماز جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں کے مسائل سنیں، جبکہ سینئر افسران مساجد کے ذریعے شہریوں کی دہلیز پر جا کر ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں۔








