آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و درخواستیں سن کر فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کر دیے۔
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین و اہلخانہ کے مسائل سن کر فوری ریلیف احکامات جاری کر دیے،ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔18ستمبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و درخواستیں سن کر فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کر دیے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سب انسپکٹر آصف ندیم کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے، غازی کانسٹیبل محمد شاہد کی ٹرانسفر سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔اسی طرح سب انسپکٹر سرفراز نواز کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ضروری کارروائی اور ریلیف کی ہدایت جاری کی گئی، جبکہ سینٹری ورکر رفاقت مسیح کی ریٹائرمنٹ سے متعلق درخواست پر اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی کو معاملہ غور کے لیے بھجوانے کے احکامات دیے گئے۔ترجمان کے مطابق سب انسپکٹر جاوید اقبال کی پروموشن سے متعلق درخواست پر بھی ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی فراہمی کی ہدایت کی گئی۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔








