نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے جمعہ کو ملاقات کی

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے جمعہ کوملاقات کی۔

اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے جمعہ کوملاقات کی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں بات چیت کا محور پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات ،نائب وزیر اعظم کے اگست 2026 کے دورہ برطانیہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون مزید مستحکم بنانا تھا۔نائب وزیراعظم نے اعلی سطح کی پائیدار بات چیت کی اہمیت اور عالمی اور علاقائی امور پر ہونے والی باہمی دلچسپی کی پیش رفت پر روشنی ڈالی۔