چمڑے کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں جولائی 2026ء کے دوران 16.13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
چمڑے کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں جولائی کے دوران 16.13 فیصد اضافہ ہوا، پی بی ایس

مزید خبریں
اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):چمڑے کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں جولائی 2026ء کے دوران 16.13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2026 کے دوران برآمدات کا حجم 61.9 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ جولائی 2025میں چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات سے 53.3 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح جولائی 2025 کے مقابلہ میں جولائی 2026کے دوران چمڑے سے تیار شدہ مصنوعات کی قومی برآمدات میں 8.6 ملین روپے یعنی 16 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








