ٹیلی کام مصنوعات کی قومی درآمدات میں جولائی 2026ء کے دوران 22.39 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ٹیلی کام مصنوعات کی قومی درآمدات میں جولائی کے دوران 22.39 فیصد اضافہ ہوا، پی بی ایس

مزید خبریں
اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):ٹیلی کام مصنوعات کی قومی درآمدات میں جولائی 2026ء کے دوران 22.39 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2026 ء کے دوران درآمدات کا حجم235 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ جولائی 2025ء میں ٹیلی کام مصنوعات کی درآمدات 192 ملین ڈالر رہی تھیں۔ اس طرح جولائی 2025 ئ کے مقابلہ میں جولائی 2026ء کے دوران ٹیلی کام مصنوعات کی ملکی درآمدات میں43 ملین ڈالر یعنی 22 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








