نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے مرکز برائے مشاورت و کیریئر ایڈوائزری نے انسانی وسائل ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے ہراسانی سے تحفظ کی نسٹ پالیسی سے متعلق نامزد فوکل پرسنز کے لیے دو روزہ آگاہی و تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔
نَسٹ میں ہراسانی سے تحفظ کی پالیسی سے متعلق 2 روزہ تربیتی نشست

مزید خبریں
اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے مرکز برائے مشاورت و کیریئر ایڈوائزری نے انسانی وسائل ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے ہراسانی سے تحفظ کی نسٹ پالیسی سے متعلق نامزد فوکل پرسنز کے لیے دو روزہ آگاہی و تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔
تربیت میں نسٹ کے ایچ۔12 کیمپس اور ذیلی کیمپسز سے نامزد فوکل پرسنز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ہراسانی سے تحفظ کی پالیسی، ہراسانی کی مختلف صورتوں کی شناخت، اس سے متعلق عام غلط فہمیوں کے ازالے، غیر رسمی اور رسمی تحقیقات کے طریقہ کار اور ہراسانی کے معاملات سے نمٹنے میں فوکل پرسنز کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔تربیتی پروگرام کے پہلے روز مہرگڑھ سے تعلق رکھنے والی ہراسانی سے متعلق قوانین اور ادارہ جاتی پالیسیوں کے نفاذ کی ماہر ملیحہ حسین نے بطور مہمان مقرر شرکت کی۔
انہوں نے ہراسانی سے متعلق قانون سازی اور اداروں میں صنفی حساسیت پر مبنی، محفوظ اور ہراسانی سے پاک ماحول کے فروغ کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا۔دوسرے روز مرکز برائے مشاورت و کیریئر ایڈوائزری کی جانب سے تربیت کے عملی پہلوؤں پر توجہ دی گئی۔ شرکا کو ہراسانی سے نمٹنے کے طریقہ کار، فوکل پرسنز کی ذمہ داریوں، رازداری برقرار رکھنے اور رسمی و غیر رسمی تحقیقات میں شفاف قانونی طریقہ کار سے متعلق رہنمائی فراہم کی گئی۔ تربیت میں مجموعی طور پر 29 افراد نے شرکت کی۔








