وفاقی تحقیقاتی ادارےاینٹی کرپشن سرکل نے موبائل مارکیٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار، 32 لاکھ روپے برآمد

مزید خبریں
اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارےاینٹی کرپشن سرکل نے موبائل مارکیٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کراچی کے مطابق کارروائی انکوائری نمبر 85/2026 کے تناظر میں ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کی ہدایت اور ڈپٹی ڈائریکٹر اے سی سی کی نگرانی میں کی گئی۔ چھاپے کے دوران محمد علی، اعزاز احمد اور عبدالقدیر کو حراست میں لیا گیا، جن کے قبضے سے 32 لاکھ روپے نقد رقم اور ہنڈی حوالہ چیٹس و ریکارڈ پر مشتمل 3 موبائل فونز برآمد کر کے تحویل میں لے لیے گئے۔
ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ڈیجیٹل شواہد کے فرانزک تجزیے کے ساتھ ساتھ نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے۔








