ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 5.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات کا حجم 3.380 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.5 فیصد زیادہ ہے،
ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 5.5 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 5.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات کا حجم 3.380 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.5 فیصد زیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات سے ملک کو 3.202 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا،اگست 2026 میں ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات کا حجم 1.577 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جولائی 2026 کے 1.814 ارب ڈالر کے مقابلے میں 14 فیصد کم، تاہم گزشتہ سال اگست کے 1.560 ارب ڈالر کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں نٹ ویئر کی برآمدات کا حجم 1.05 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 959 ملین ڈالر کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے،
ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات کا حجم 827 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 728 ملین ڈالر کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہے۔ٹیکسٹائل کی دیگر مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 1.548 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.516 ارب ڈالر کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہے۔








