اشیائے خوراک کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد جبکہ درآمدات میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران اشیائے خوراک کی برآمدات کا حجم 833 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے …
اشیائے خوراک کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد ، درآمدات میں 2 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):اشیائے خوراک کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد جبکہ درآمدات میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران اشیائے خوراک کی برآمدات کا حجم 833 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 774 ملین ڈالر کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے،اگست کے دوران اشیائے خوراک کی برآمدات سے ملک کو 396 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو جولائی کے 437 ملین ڈالر کے مقابلے میں 9 فیصد کم جبکہ گزشتہ سال اگست کے 348 ملین ڈالر کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران اشیائے خوراک کا درآمدی بل 1.503 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.471 ارب ڈالر کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہے۔اگست کے دوران اشیائے خوراک کی درآمدات پر 698 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو جولائی کے 805 ملین ڈالر کے مقابلے میں 13 فیصد کم جبکہ گزشتہ سال اگست کے 724 ملین ڈالر کے مقابلے میں 4 فیصد کم ہے۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران پاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم 5.494 ارب ڈالر جبکہ درآمدات کا حجم 12.745 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔








