وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ہنگو اور شمالی وزیرستان میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر ریلوے نے کارروائی کے دوران 10 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوان قوم کا فخر اور پاکستان کے حقیقی محافظ ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے کی ہنگو اور شمالی وزیرستان میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ہنگو اور شمالی وزیرستان میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر ریلوے نے کارروائی کے دوران 10 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوان قوم کا فخر اور پاکستان کے حقیقی محافظ ہیں۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جامِ شہادت نوش کرنے والے 6 جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع اور امن وسلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا ہمارے اصل ہیرو ہیں اور ان کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے شہدا کی عظیم مائوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جو مائیں اپنے جوان بیٹوں کو وطن پر نچھاور کرنے کے لیے محاذ پر بھیجتی ہیں، ان کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔








