محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو دھنیا کی کاشت ستمبر سے اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع )سمبڑیال افتخار حسین بھٹی نے جمعہ کو بیان میں کہا ہے کہ دھنیا کی کاشت کےلئے اس کے بیج بذریعہ کیرا کاشت کریں اور 10 سے 12 کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کریں۔
سیالکوٹ ،کاشتکاروں کو دھنیاکی کاشت ستمبر سے اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔ 18 ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو دھنیا کی کاشت ستمبر سے اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع )سمبڑیال افتخار حسین بھٹی نے جمعہ کو بیان میں کہا ہے کہ دھنیا کی کاشت کےلئے اس کے بیج بذریعہ کیرا کاشت کریں اور 10 سے 12 کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کریں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ہدل پذیر اورقندھاری منظور شدہ قسم ہے ،ان کے بیج لگائیں یہ بیج زیادہ پیدوار اور زیادہ کٹائیاں دیتے ہیں اور ان سے زیادہ منافع حاصل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیت کو پانچ پانچ مرلہ میں تقسیم کریں اور 75 سینٹی میٹر کے فاصلے پر پٹڑیاں بنا لیں، کاشت سے پہلے 21 کلوگرام نائٹروجن ،23 کلو گرام فاسفورس،2 بوری امونیم سلفیٹ اور اڑھائی بوری سنگل سپر فاسفیٹ کھادیں فی ایکڑ استعمال کریں۔








