وفاقی وزیر داخلہ کی کوہاٹ دھماکہ کی مذمت، جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوہاٹ میں اولڈ پولیس لائن کے قریب ہونے والے دھماکے کی پرزور مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے دھماکہ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔

اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوہاٹ میں اولڈ پولیس لائن کے قریب ہونے والے دھماکے کی پرزور مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے دھماکہ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔

انہوں نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خوارجیوں کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے پختہ عزم کو کبھی کمزور نہیں کر سکتیں۔