یصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اور نیشنل انکوبیشن سنٹر کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کا مقصد سٹارٹ اپس کو کاروباری اور صنعتی برادری سے جوڑنا اور جدید یت انٹر پرینوئرشپ اور تجارتی پارٹنر شپ سے مارکیٹ کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانا ہے۔
فیصل آباد چیمبر اور نیشنل انکوبیشن سنٹر کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 18 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اور نیشنل انکوبیشن سنٹر کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کا مقصد سٹارٹ اپس کو کاروباری اور صنعتی برادری سے جوڑنا اور جدید یت انٹر پرینوئرشپ اور تجارتی پارٹنر شپ سے مارکیٹ کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانا ہے۔ اس موقع پر صدرچیمبر فاروق یوسف شیخ نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر اپنے سرکردہ ممبران کو نیشنل انکوبیشن سنٹر سے جوڑے گا تاکہ نوجوان سٹارٹ اپس کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔
اسی طرح چیمبر صنعت و تجارت کو درپیش مسئلوں کی بھی نشاندہی کرے گا تاکہ یہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اُن کے قابل عمل حل تلاش کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر نئے سٹارٹس اپ کی حوصلہ افزائی کیلئے کوشاں ہے۔ ہم نے میڈ اِن فیصل آباد ایکسپو میں نئے سٹارٹ اپس کو مفت سٹال مہیا کیے تھے جن میں ایک سٹال این آئی سی کا بھی شامل تھا۔
اس موقع پر نیشنل انکوبیشن سنٹر فیصل آباد کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سلمان احمد خاں نے کہا کہ وہ چیمبر کے ممبران کیلئے موزوں سٹارٹ اپس کی نشاندہی کریں گے جو صنعتوں کو درپیش مسائل کے حل تلاش کریں گے۔آخر میں دونو ں کے مابین مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ بھی ہوا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر نوید اکرم شیخ اور وحید خالق رامے بھی موجود تھے۔








