عالمی سطح پر مہارتوں کے سب سے بڑے مقابلے ’’ورلڈ سکلز شنگھائی 2026‘‘ 22 ستمبر سے شروع ہو ں گے ، جو 27 ستمبر تک جاری رہیں گے۔مقابلوں میں پاکستان کے مندوبین اور ماہرین پہلی بار ورلڈ سکلز انٹرنیشنل کے عالمی پلیٹ فارم پر ملک کی نمائندگی کریں گے۔ ورلڈ سکلز شنگھائی کی جانب سے 80 ممالک سے 5 ہزار سے زائد مندوبین، ماہرین، مقابلہ کنندگان اور مبصرین پر مشتمل …
عالمی سطح پر مہارتوں کے مقابلے ’’ورلڈ سکلز شنگھائی 2026‘‘ 22 ستمبر سے شروع ہو ں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):عالمی سطح پر مہارتوں کے سب سے بڑے مقابلے ’’ورلڈ سکلز شنگھائی 2026‘‘ 22 ستمبر سے شروع ہو ں گے ، جو 27 ستمبر تک جاری رہیں گے۔مقابلوں میں پاکستان کے مندوبین اور ماہرین پہلی بار ورلڈ سکلز انٹرنیشنل کے عالمی پلیٹ فارم پر ملک کی نمائندگی کریں گے۔ ورلڈ سکلز شنگھائی کی جانب سے 80 ممالک سے 5 ہزار سے زائد مندوبین، ماہرین، مقابلہ کنندگان اور مبصرین پر مشتمل ’’سکلز سٹی‘‘ قائم کی گئی ہے جہاں 64 مختلف مہارتوں کے شعبوں میں مقابلے ہوں گے۔
پاکستانی نمائندگان عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں، فنی مہارت اور عزم کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ورلڈ سکلز شنگھائی 2026 میں پاکستانی ہنرمندوں کی شرکت کو ملک میں فنی و پیشہ ورانہ تعلیم اور نوجوانوں کی عالمی سطح پر مہارتوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔








