خالد حسین مگسی کی کوہاٹ میں دھماکے کی شدید مذمت

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے کوہاٹ میں پرانی پولیس لائنز کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے کوہاٹ میں پرانی پولیس لائنز کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

انہوں نے زخمی افراد کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے بھی دعا کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے ذریعے ملک کے امن کو تباہ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف قومی جدوجہد میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

خالد حسین مگسی نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات ہمارے بہادر پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے، قوم امن و استحکام کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔