ائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ نے وزارت خارجہ کے سینئر افسران کے ہمراہ گزشتہ روز دفتر میں اپنے آخری روز ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو اپنی مدت کے دوران انجام دیئے گئے امور کار سے متعلق اہم شعبوں، جاری سفارتی مصروفیات اور ان اہم معاملات …
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے آمنہ بلوچ کی وزارت خارجہ کے سینئر افسران کے ہمراہ ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ نے وزارت خارجہ کے سینئر افسران کے ہمراہ گزشتہ روز دفتر میں اپنے آخری روز ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو اپنی مدت کے دوران انجام دیئے گئے امور کار سے متعلق اہم شعبوں، جاری سفارتی مصروفیات اور ان اہم معاملات پر بریفنگ دی جن پر مسلسل توجہ درکار ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ان شعبوں میں تسلسل اور مستقل رفتار کار کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے وزارت کے سینئر افسران کو ہدایت کی کہ وہ قریبی رابطہ کاری برقرار رکھیں، جاری سرگرمیوں اور ترجیحات پر موثر پیروی کو یقینی بنائیں اور پاکستان کے خارجہ پالیسی مقاصد اور قومی مفادات کو آگے بڑھانے پر واضح توجہ کے ساتھ امور کار انجام دیں۔








