پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے اپنے ایک بیان میں کوہاٹ میں پرانا پولیس لائن میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بے گناہ و نہتے لوگوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، جبکہ امن و استحکام کے لیے ہمارا قومی عزم مزید مضبوط ہونا چاہیے۔اللہ تعالی …
بے گناہ و نہتے لوگوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اور قابلِ مذمت عمل ہے، نوابزادہ جمال رئیسانی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 18 ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے اپنے ایک بیان میں کوہاٹ میں پرانا پولیس لائن میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بے گناہ و نہتے لوگوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، جبکہ امن و استحکام کے لیے ہمارا قومی عزم مزید مضبوط ہونا چاہیے۔اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور متاثرہ خاندانوں کو صبر و حوصلہ دے۔آمین








