آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظرملک کے بیشتر حصوں میں بری ہوائیں موجود ہیں جبکہ زیریں علاقوں میں مرطوب ہوائیں بھی داخل ہو رہی ہیں۔
ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک ،میدانی علاقوں میں گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظرملک کے بیشتر حصوں میں بری ہوائیں موجود ہیں جبکہ زیریں علاقوں میں مرطوب ہوائیں بھی داخل ہو رہی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہاتا ہم جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں بہاولپور (سٹی 31، ایئرپورٹ 20)، ملتان (ایئرپورٹ 19، سٹی 11)، کوٹ ادو 10، خانیوال 07،
ڈی جی خان 02،خانپور01،خیبر پختونخوا میں دیر 20، پٹن 08، سیدو شریف 06، مالم جبہ 03، گلگت بلتستان میں گوپس ، گلگت 04، بونجی، بابوسر ، سکردو اور چلاس میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ جمعہ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور سبی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








