ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا ڈاکٹر محسن حبیب نے ہزارہ ریجن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
ڈائریکٹراینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا ڈاکٹر محسن حبیب کا ہزارہ ریجن میں کھلی کچہری کا انعقاد

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 19 ستمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا ڈاکٹر محسن حبیب نے ہزارہ ریجن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری کے دوران عوام کو اپنی شکایات اور مسائل براہِ راست پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ شہریوں نے کرپشن، بدعنوانی، انتظامی امور اور دیگر عوامی مسائل سے متعلق اپنی شکایات پیش کیں۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے عوامی شکایات کو غور سے سنا اور یقین دلایا کہ موصول ہونے والی شکایات کا قانون کے مطابق جائزہ لے کر ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا شفافیت، عوامی رسائی اور عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔








