ملک بھر میں شناختی کارڈز کی تصدیق کیلئے شروع کی جانے والی مہم مقررہ وقت میں مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے، کم از کم وقت میں تصدیق کیلئے مطلوبہ سسٹم مہیا کیا جائے، شناختی کارڈز کی تصدیق کا کام چھ ماہ کے عرصہ میں مکمل کیا جائے اور اس سلسلہ میں کسی بھی سطح پر نادرا کے کسی اہلکار کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے وزیر داخلہ چوہدری …
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی وزارت اور اس کے ذیلی اداروں کے حکام کو ہدایت

مزید خبریں
ملک بھر میں شناختی کارڈز کی تصدیق کیلئے شروع کی جانے والی مہم مقررہ وقت میں مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے، کم از کم وقت میں تصدیق کیلئے مطلوبہ سسٹم مہیا کیا جائے، شناختی کارڈز کی تصدیق کا کام چھ ماہ کے عرصہ میں مکمل کیا جائے اور اس سلسلہ میں کسی بھی سطح پر نادرا کے کسی اہلکار کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی وزارت اور اس کے ذیلی اداروں کے حکام کو ہدایت
اسلام آباد ۔ 8 جون(اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا پر زور دیا ہے کہ ملک بھر میں شناختی کارڈوں کی تصدیق کیلئے شروع کی جانے والی مہم مقررہ وقت میں مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے نادرا کے چیئرمین کو ہدایت کی کہ کم از کم وقت میں تصدیق کیلئے مطلوبہ سسٹم مہیا کیا جائے۔ وہ بدھ کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں سیکرٹری داخلہ، نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر، ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ، ڈی جی اے این ایف، چیئرمین نادرا، آئی جی اسلام آباد، ڈی جی سول ڈیفنس اور چیف کمشنر اسلام آباد نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے چیئرمین نادرا کو ہدایت کی کہ شناختی کارڈوں کی تصدیق کا کام چھ ماہ کے عرصہ میں مکمل کیا جائے اور اس سلسلہ میں کسی بھی سطح پر نادرا کے کسی اہلکار کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نادرا نے 105 ملین شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کو موبائل کے ذریعے پیغام بھیجنے کیلئے بھی مدت مقرر کی ہے جس پر عملدرآمد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کا یہ اہم مقصد صرف اس وقت حاصل ہوگا جب شناختی کارڈز کی تصدیق کے عمل کو کامیاب بنا کر نادرا کے ڈیٹا بیس کے حوالہ سے بدگمانیوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔








