کوہاٹ پولیس لائن مسجد دھماکے میں ملوث تمام خوارج کو جہنم واصل کر دیئے گئے ہیں، سکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل ہو گیا
کوہاٹ پولیس لائن مسجد دھماکے میں ملوث تمام خوارج جہنم واصل، سکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل

مزید خبریں
اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):کوہاٹ پولیس لائن مسجد دھماکے میں ملوث تمام خوارج کو جہنم واصل کر دیئے گئے ہیں، سکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل ہو گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے بعد پاک فوج کے کمانڈوز نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس لائن میں چھپے آخری2خودکش بمباروں کو بھی جہنم واصل کردیا ہے۔سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران مجموعی طور پر7 خوراج کو جہنم واصل کیا ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کی براہ راست نگرانی جنرل آفیسر کمانڈنگ کوہاٹ نےکی ۔واضح رہے کہ پاک فوج کے کمانڈوز،جوانوں اوربم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کو کلیئر کرکے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔








