قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اہم اجلاس، پولیو مہم کے باقاعدہ آغاز کا اعلان

قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کے اہم اجلاس میں پولیو مہم کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا گیا ہے

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کے اہم اجلاس میں پولیو مہم کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔ تقریب میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال، پولیو پروگرام کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق اور نجی شعبے کے نمائندگان نے شرکت کی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ گزشتہ سال پولیو کے 30 سے کم کیسز کے مقابلے میں رواں سال کیسز کی تعداد 4 رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بچے کا پولیو کا شکار ہونا دوسرے بچوں میں بیماری کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نے کہا کہ جب کوئی بچہ پولیو کا شکار ہوتا ہے تو اس کی پوری زندگی کے خواب متاثر ہو جاتے ہیں۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نے والدین پر زور دیا کہ پولیو ورکرز کی دروازے پردستک کو نظرانداز نہ کریں۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت یونیورسٹیوں کے 10 لاکھ نوجوانوں کو صحت اور معاشرتی آگاہی مہم کیلئے متحرک کر رہی ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے پولیو مہم میں نجی شعبے، صوبائی حکومتوں اور ورکرز کی خدمات کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔

مزید خبریں