وزیراعظم یوتھ پروگرام،نیوٹیک کا 10 مختلف شعبوں میں مفت ٹریننگ کورسز کے لئے تربیتی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی خدمات لینے کا فیصلہ

نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ(نیوٹیک) نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت 10 مختلف شعبوں میں مفت ٹریننگ کورسز کے انعقاد کے لئے تربیتی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ(نیوٹیک) نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت 10 مختلف شعبوں میں مفت ٹریننگ کورسز کے انعقاد کے لئے تربیتی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔نیوٹیک کے مطابق ان اداروں کے کورسز کے سرٹیفکیٹ عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہونے لازمی ہیں۔پبلک اور پرائیویٹ ٹینیکل و ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ، جامعات،سمال قینڈ میڈیم انٹرپرائزز اس کے اہل ہوں گے۔جن شعبوں میں یہ ٹریننگ دی جائے گی ان میں زراعت و لائیوسٹاک،الائیڈ سروسز سیکٹر،کنسٹریکشن،الیکٹریکل و انرجی سیکٹر،ڈرائیونگ،ہوسپیٹلٹی اینڈ ٹورازم سیکٹر، مینوفیکچرنگ و ٹیکسٹائل سیکٹر،مائننگ و منرلز سیکٹر،لینگوئجز سیکٹر اور گرین قنرجی سیکٹر شامل ہے۔اس ضمن میں درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 2 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

مزید خبریں