ستمبر 1965 کی جنگ کے 19 ویں روز پاک آرمی کی جانب سے سیالکوٹ جموں سیکٹر میں دشمن کے 40 ٹینک تباہ کر دئیے گئے جبکہ 3 بھارتی افسر، 4 جے سی اوز اور 102 سپاہیوں کو جنگی قیدی بنا لیا گیا۔
ستمبر 1965 کی جنگ کے 19 ویں روز پاک آرمی نے سیالکوٹ جموں سیکٹر میں دشمن کے 40 ٹینک تباہ کر دئیے ، 3 بھارتی افسر، 4 جے سی اوز ، 102 سپاہیوں کو جنگی قیدی بنایا

مزید خبریں
اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):ستمبر 1965 کی جنگ کے 19 ویں روز پاک آرمی کی جانب سے سیالکوٹ جموں سیکٹر میں دشمن کے 40 ٹینک تباہ کر دئیے گئے جبکہ 3 بھارتی افسر، 4 جے سی اوز اور 102 سپاہیوں کو جنگی قیدی بنا لیا گیا۔کھیم کرن کے علاقے میں تین فضائی حملے کئے گئے جنہیں کامیابی کے ساتھ پسپا کیا گیا،واہگہ اٹاری سیکٹر میں دشمن کی دو جوابی کارروائیوں کو بھاری نقصان پہنچاتے ہوئے پسپا کر دیا گیا۔ قصور اور کھیم کرن کے علاقوں میں دشمن کو کئی میل تک اس کے اپنے علاقے میں پیچھے دھکیل دیا گیا ۔چونڈہ میں بھی افواجِ پاکستان نے شاندار تاریخ رقم کی اور مکمل طور پر بھارتی فوج کے حوصلے پست کر دئیے۔سندھ راجستھان سیکٹر میں 150 بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور 21 کو جنگی قیدی بنا لیا گیا۔مجاہدین نے راجوڑی سے 6 میل دور بھارتی ملٹری بیس پر حملہ کیا اور سری نگر سے 15 میل دور بگرام روڈ پر ایک اہم پل کو تباہ کر دیا ۔پاک فضائیہ نے اپنی برتری کو برقرار رکھا اور زمینی فوج کی مسلسل مدد جاری رکھی۔پاک فضائیہ نے سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں بھارتی فضائیہ کا ہنٹر طیارہ مار گرایا۔پورے پاکستان سے مُصنف، شاعر اور ہر طبقہ فکر کے افراد نے اپنی آمدنی کا 10 فیصد حصہ نیشنل ڈیفنس فنڈ کو دینے کا فیصلہ کیا۔







