پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ و گلوکارہ ہانیہ عامر کے نئے گانے ’پابلو‘ کو سراہتے ہوئے اسے زبردست گانا قرار دیا ہے
عاصم اظہر ہانیہ عامر کے گانے پابلو کے معترف ،زبردست گانا قرار دے دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ و گلوکارہ ہانیہ عامر کے نئے گانے ’پابلو‘ کو سراہتے ہوئے اسے زبردست گانا قرار دیا ہے۔عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گانے کے ذریعے اپنے جذبات اور اظہار کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا ہے اور وہ ایک بہترین فنکارہ ہیں۔انہوں نے جنوبی ایشیائی بالخصوص پاکستانی مداحوں پر زور دیا کہ موسیقی کو فنکاروں کے اظہار کا ذریعہ سمجھا جائے اور فنکاروں پر اس طرح تنقید نہ کی جائے جیسے وہ ’’پاکستان آئیڈل‘‘ کے ججز ہوں۔عاصم اظہر نے مزید کہا کہ ہانیہ عامر کا گانا مزید خواتین پاپ فنکاروں کو اس صنف میں طبع آزمائی کے لیے حوصلہ دے سکتا ہے۔







