کپاس کی برداشت کے حالیہ سیزن کے دوران جننگ فیکٹریوں میں پھٹی کی وصولی میں 19.16 فیسد اضافہ ، پی سی جے اے

کپاس کی برداشت کے حالیہ سیزن کے دوران جننگ فیکٹریوں میں پھٹی کی وصولی میں 19.16 فیسد اضافہ ہوا ہے

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):کپاس کی برداشت کے حالیہ سیزن کے دوران جننگ فیکٹریوں میں پھٹی کی وصولی میں 19.16 فیسد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جے اے) کے اعدادوشمار کے مطابق 15 ستمبر تک ملک بھر کی کاٹن جننگ کی صنعتوں میں کپاس کی 2.388 ملین گانٹھیں وصول ہوئی ہے جبکہ گزشتہ سال برداشت کے سیزن میں اسا عرصہ کے دوران 2.004 ملین بیلز موصول ہوئی تھیں۔ اس طرح گزشتہ سال کے مقابلہ میں کپاس کے حالیہ برداشت کے سیزن کے دوران کاٹن جننگ انڈسٹری کو کپاس کی وصولی میں 0.384 ملین بیلز یعنی 19.16 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ پندہ روز میں پنجاب سے کپاس کی وصولی کی شرھ 19.66 فیصد کی بجائے 24.73 فیصد تک بڑھی ہے جبکہ اس عرصہ مین سندھ کا شیئر 30.95 فیصد سے 16.25 فیصد تک کم ہوا ہے۔