نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بات کی ۔دونوں رہنمائوں نے تازہ ترین علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے بات چیت ، تازہ ترین علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بات کی ۔دونوں رہنمائوں نے تازہ ترین علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے خاص طور پر ترقی پذیر ممالک اور عالمی سپلائی چینز پر اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئےتوانائی کی بلا تعطل فراہمی اور بحری جہازوں کی محفوظ اور تیز رفتار آمدورفت کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بات چیت اور سفارت کاری ہی علاقے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کا واحد قابلِ عمل ذریعہ ہے۔دونوں رہنمائوں نے قریبی تعاون برقرار رکھنے اور 81ویں اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔








