وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مقدمہ نمبر 184/12 کے اشتہاری ملزم عبدالرحمٰن عابد ساہی ولد محمد حسین کو 14 سال تک روپوش رہنے کے بعد مسلسل کوششوں کے بعد بالآخر گجرات سے گرفتار کر لیا ۔ہفتہ کو ترجمان ایف آئی اے اسلام آباد زون کے مطابق ملزم نے شکایت کنندہ سے اس کے بھائی کو فرانس بھیجنے کے جھانسے میں 16 لاکھ 65 ہزار روپے وصول کیے تاہم …
ایف آئی اے کی کارروائی، اشتہاری گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مقدمہ نمبر 184/12 کے اشتہاری ملزم عبدالرحمٰن عابد ساہی ولد محمد حسین کو 14 سال تک روپوش رہنے کے بعد مسلسل کوششوں کے بعد بالآخر گجرات سے گرفتار کر لیا ۔ہفتہ کو ترجمان ایف آئی اے اسلام آباد زون کے مطابق ملزم نے شکایت کنندہ سے اس کے بھائی کو فرانس بھیجنے کے جھانسے میں 16 لاکھ 65 ہزار روپے وصول کیے تاہم نہ تو وعدہ پورا کیا اور نہ ہی رقم واپس کی۔
مقدمہ درج ہونے کے بعد سے ملزم فرار تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے مسلسل ٹھکانے بدلتا رہا۔ ایف آئی اے ٹیم نے انتھک محنت اور پیشہ وارانہ تفتیش کے ذریعے ملزم کا سراغ لگا کر اسے گجرات سے گرفتار کر لیا۔یہ گرفتاری انسپکٹر زاہد بھٹی کی قیادت میں ان کی ٹیم، اے ایس آئی رفیق اور ہیڈ کانسٹیبل عالم زیب نے انجام دی۔ایف آئی اے اسلام آباد زون کا عزم ہے کہ خواہ ملزم کتنے ہی عرصے سے فرار ہو، اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔








